شب برأت آج عقیدت و احترام سے منائی جائیگی،عبادات کا خصوصی اہتمام

شب برأت آج عقیدت و احترام سے منائی جائیگی،عبادات کا خصوصی اہتمام

ملتان (سٹی رپورٹر)مغفرت، فضیلت اور برکتیں سمیٹنے کی رات ’’شب برآت‘‘ آج منگل اور بدھ کی درمیانی شب 15 شعبان المعظم کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اہل(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ایمان ملک بھر کی مساجد میں عبادات کا خصوصی اہتمام کریں گے، نوافل ادا کئے جائیں گے اور شب بیداری ہو گی۔ مساجد میں منعقد کی جانے والی محافل اور ذکر اذکار کی تقاریب میں علماء کرام شب برآت کی فضیلت بیان کریں گے۔ مقدس شب کے موقع پر عالم اسلام کی سربلندی، ملکی استحکام، امن وبھائی چارے، محبت و اخوت کے فروغ اور کشمیر وفلسطین کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں آج شب مساجد کے علاوہ گھروں میں بھی انفرادی طور پر عبادات کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ اہل ایمان کل 15 شعبان المعظم کو روزے کا بھی خصوصی اہتمام کریں گے۔ دریں اثناء دعوت اسلامی کے تحت آج شب برات کے موقع پر خصوصی اجتماعات ہوں گے جس میں عاشقان رسول ؐ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں امیر دعوت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ شب برات وہ مبارک رات ہے جس میں دعائیں قبول ہوتی ہیں، شب برات جہنم کی آگ سے چھٹکار پانے کی رات ہے مگر افسوس بعض مسلمان اس مبارک رات کو آتشبازی کرکے اپنے لئے آگ خریدتے ہیں، یادرکھیں آتش بازی گناہ ہے اس سے خود بھی بچیں او ر اپنی اولاد کو بھی بچائیں۔دریں اثناء منیجنگ ڈائر یکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے شب برأت کے موقع پر شہر بھر خصوصاًمساجد ،امام بارگاہوں اور قبر ستانوں کے ارد گرد نکاسی آب کے حو الے سے خصوصی اقدامات کر نے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور منگل کے روز شام کے اوقات شب برأت کے حوالے سے( 1)گھنٹہ اضافی فراہمی آب کی سہولت دینے کی بھی ہدایت کی ہے انہوں نے ڈپٹی منیجنگ ڈائر یکٹر انجینئرنگ مشتاق خان اور ڈائر یکٹر ورکس نسیم خالد چانڈیو کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں شہر بھر خصوصاً مساجد ،امام بارگاہوں او ر قبر ستانوں کو جانے راستوں اور ان کے اطر اف نکاسی آب کا نظام رواں رکھا جائے اور مین ہولز پر کور کی مو جودگی کو بھی یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مقام پر سیوریج کا پانی کھڑا نہ ہو نے دیا جائے ،منیجنگ ڈا ئر یکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے شہر یو ں کو بھی آگاہ کیا ہے کہ واسا کا آن لائن کمپلینٹ سنٹر (24 )گھنٹے کھلا رہے گا شہر ی نکا سی و فراہمی آب کے حو الے سے اپنی شکایات کمپلینٹ سنٹر کے رابطہ نمبر 1334پر درج کرائیں ان کی تمام شکایات کا فو ری ازالہ یقینی بنایا جائیگا۔

شب برأت

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...