گوسلو پالیسی ،نامکمل فہرستیں،ہزاروں کاشتکار باردانہ کے حصول میں ناکام

گوسلو پالیسی ،نامکمل فہرستیں،ہزاروں کاشتکار باردانہ کے حصول میں ناکام

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) گندم خریداری کے حوالے سے محکمہ خوراک کی گوسلو پالیسی جاری ،نامکمل فہرستوں کے باعث ضلع ملتان کے ہزاروں کاشتکار باردانہ کے حصول میں محروم ہوکر رہ (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

گئے ،انتظامیہ کی جانب سے طفل تسلیوں کا سلسلہ جاری ،محکمہ خوراک نے ضلع ملتان میں گندم خریداری 3مئی سے شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گندم خریداری کے حوالے سے گو سلوپالیسی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کسانوں میں مایوسی کی لہر دوڑ کر رہ گئی ہے ۔ضلع ملتان کے 17گندم خریداری مراکز پر تاحال باردانہ کی فہرستیں مکمل نہیں ہوسکیں جس کے باعث ضلع کے ہزاروں کا شتکار تاحال باردانہ حاصل کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں پریشان کن امر یہ ہے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے فراہم کردہ نامکمل فہرستوں کے باعث کاشتکاروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بیشتر مراکز پر باردانہ کا اجراء بند ہوکر رہ گیا ہے ۔تاہم دوسری جانب محکمہ خوراک ملتان نے گندم خریداری مراکز پر کسانوں سے گندم کی خریداری کیلئے 3مئی کی نئی تاریخ مقرر کردی ہے محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق مذکورہ تاریخ سے گندم خریداری مراکز پر گندم کی ان لوڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا ۔جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...