مسائل کے حل کیلئے فریقین،ادارے مذاکرات کو اولیت دیں،بہادر علی خان

مسائل کے حل کیلئے فریقین،ادارے مذاکرات کو اولیت دیں،بہادر علی خان

ملتان(خبر نگار خصوصی) مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ فریقین یا ادارے آپس میں رابطہ اور مذاکرات کو اولیت دیں اور مسائل کے حل کے لئے ملاقاتیں جاری رکھیں بیٹھ کر(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

اور ڈائلاگ سے ہی حل نکالا جاسکتا ہے کوئی مسئلہ ایسا نہیں جو حل نہ ہو سکتا ہو لوگوں کو حقوق دینے کے لئے بار و بنچ کے ساتھ ساتھ ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے آج جو نامور ججز یا وکلاء موجود ہیں ان کے اس مقام پر پہنچنے کے لئے جد و جہد کو بھی سامنے رکھنا ہوگا ان خیالات کا اظہار رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ لاہور بہا در علی خان بلوچ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور نے ڈسٹڑکٹ بار ملتان میں وکلاء کو مختلف کیسز پر ہائیکورٹ کے جج کے لیکچر کی منظوری دے دی ہے جوجلد شروع کردیا جائے گا جج کی بجائے وکیل میں قوت برداشت زیادہ ہونی چاہئیے تقریب سے صدر ڈسٹرکٹ بارمحبوب علی سندیلہ،صدر ہائیکورٹ بار خالد اشرف خان،جاوید اقبال اوجلہ،شیر زمان قریشی،نوید ہاشمی، شیخ ارشد اور صبغت الحسنین نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ لاہور بہا در علی خان بلوچ نے عہدیداران کے ہمراہ کچہری کی وسعت کے لئے پولیس لائن کی خالی جگہ کا تفصیلی دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے بخشی خانہ میں قیدیوں سے ملاقات کی اور ان سے ان کے مسائل دریافت کئے اور موقع پر احکامات جا ری کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ نوید ہاشمی، تصو ر منظور، ریاض گیلانی و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

بہادر علی خان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...