چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ کا غیر منظور شدہ کالونی کیخلاف سخت ایکشن

چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ کا غیر منظور شدہ کالونی کیخلاف سخت ایکشن

لنگرسرائے ( نمائندہ پاکستان )مظفر گڑھ ہیڈ محمد والا کے قریب رائل سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کے نام سے غیر منظورشدہ کالونی بنانے اور پلاٹس کی خریدو فرخت جاری رکھنے کی شکایات ملنے پر(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

چیئرمین ضلع کونسل مظفر گڑھ کا سخت ایکشن ۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ مظفر گڑھ کو رائل سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کے مبینہ مالک علی مراد صدیقی کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرنے اور کالونی کے انتقالات روکنے کی ہدائت کر دی ۔چیئرمین ضلع کونسل مظفر گڑھ سردار عمر خان گوپانگ کو مقامی شہریوں نے درخواست دی کہ علی مراد صدیقی نامی شخص مظفر گڑھ ہیڈ محمد والا کے قریب رائل سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کے نام سے غیر منظورشدہ کالونی بناکر پلاٹس فروخت کر رہا ہے جب کہ وہ اس اراضی کا اصل مالک نہیں ہے بلکہ مبینہ فراڈ اور جعلسازی کے زریعہ اراضی ہتھیا کر کالونی بنا رکھی ہے جو کہ ضلع کونسل مظفر گڑھ سے منظور شدہ نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی این او سی ہے جس پر چیئرمین ضلع کونسل نے اراضی ڈیپارٹمنٹ ضلع کونسل کے انچارج محبوب عالم سے تفصیلات طلب کی جبکہ عوامی شکایات کے درست ہونے پر انہوں نے ایکشن لیتے ہوئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ مظفر گڑھ کو رائل سٹی ہاوسنگ سوسائٹی کے مبینہ مالک علی مراد صدیقی کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرنے اور کالونی کے انتقالات روکنے کی ہدائت کر دی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...