آج مزدوروں کا عالمی،عام تعطیل ہوگی

آج مزدوروں کا عالمی،عام تعطیل ہوگی

ملتان،ٹھٹھہ صادق آباد،کوٹ ادو،رحیم یار خان(سٹی رپورٹر،نمائندگان)آج یکم مئی کو پاکستان سمیت دنیابھر کے ممالک کے اندر مزدوروں کا عالمی دن یوم مئی (ورلڈز لیبرڈے ) منایا (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

جائے گا،یہ دن شکاگو میں یکم مئی کو مزدروں کی ہلاکتوں پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دنیا بھرمیں منایا جاتا ہے،آج ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی،جبکہ ملک بھر کے اندر مزدور رہنما تنظیموں کی طرف سے تقریبات،ریلیاں،سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں گے۔ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی شگا کو کے مزدوروں کو خراج تحسین کرنے اور مزدوروں کے حقوق کے لئے سرمایہ داری،جاگیر داری، اور مہنگائی ، بے رو ز گاری عالمی ادروں کی وحشیانہ لوٹ مارکے خلاف پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپنین اور مزدور تنظیموں کے اشتراک سے کامریڈ علی اکبر کی قیادت میں یوم مئی کی مر کزی ریلی 9بجے صبح ریلوے اسٹیشن سے نکالی جائے گی جو کہ اقبال پارک کے سامنے اختتام پذیر ہو گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...