حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی سے غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہورہا ہے،سرفراز کلیمنٹ

حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی سے غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہورہا ہے،سرفراز ...

ملتان (سٹی رپورٹر)مزدوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیم ایکشن اگینسٹ پاورٹی کے ایگزیکٹو سیکریٹری (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

سرفراز کلیمنٹ نے کہاہے کہ حکمران غریبوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں جس کی وجہ سے غریب آئے دن غربت کی چکی میں پس رہاہے جبکہ امیر امیر تر ہوتا جا رہاہے انہو ں نے کہاہے کہ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث پورے ملک میں بدحالی اور افلاس کی صورتحال ہے جس کی وجہ سے نصف آبادی ایک ڈالر یومیہ سے بھی کم پر گزارہ کرنے پر مجبور ہے جس پر ایکشن اگینسٹ پاورٹی نے ہمیشہ مزدوروں کی حقوق کے لئے آوز بلند کی ہے انہوں نے کہاکہ 22کروڑ آبادی میں صرف14فیصد شہری ایسے ہیں جن کے پاس پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں باقاعدہ ملازمتیں ہیں۔اس کے علاوہ اینٹوں کے بھٹہ ،،زرعی شعبہ،قالین سازی اور غیر رسمی شعبے میں مزدور مردوخواتین کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جاگیرداری نظام ہمارے ملک کی جڑوں کوکھوکھلا کررہا ہے اور حکمران تمام ترکوششوں کے باوجود اس کو ختم کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...