سیاسی جماعتیں فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیئلے سنجیدہ ہیں:وزیر اعظم

سیاسی جماعتیں فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیئلے سنجیدہ ہیں:وزیر اعظم

میران شاہ(صباح نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کو ترجیحی بنیادوں پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ میں ایک قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتیں سنجیدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرانشاہ کو ترقی دی جائے گی کیونکہ یہ وسطی ایشیا کا داخلی دروازہ ہے۔وزیراعظم نے علاقے میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔ ان میں نیا تعمیرشدہ بازار، ایک بس ٹرمینل اور غلام خان نیشنل لاجسٹکس سیل ٹرمینل شامل ہیں۔ان منصوبوں سے ایجنسی میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر خیبرپختونخوا، اقبال ظفرجھگڑا اور کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...