پولیس کے وکلاء سے ناروا رویہ کیخلاف ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں مکمل ہڑتال

پولیس کے وکلاء سے ناروا رویہ کیخلاف ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں مکمل ہڑتال

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار) پولیس کی طرف سے وکلاء کے ساتھ(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

ناروا رویہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار میں مکمل ہڑتال کی گئی ہے اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہورہا ہے۔ وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے دور دراز سے آنیوالے سائلین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔ وکلاء عدالتی دروازے کے سامنے صدر بار کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔احتجاجی وکلاء کا کہنا ہے کہ ممبر بار دانش قریشی کے خلاف تھانہ صدر میں جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ممبر ڈسٹرکٹ بار ایوب بلوچ کا کچھ عرصہ قبل پولیس گارڈ کی موجودگی میں موٹر سائیکل چوری ہوا جو ابھی تک برآمد نہ ہوسکا ہے اسی طرح ممبر بار وسیم لڑکا ایڈوکیٹ کا پی ایف او کے ساتھ تنازعہ ہوا پولیس نے روائتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی بدتمیزی کی۔ اس موقعہ پر وکلاء ملک نا ہید لنگڑیا ل ، محمد افضل برکات ، میاں طیب کمبوہ ، ملک حامد علی ، شفقت سکھیرا اور سینئر قانون دان میاں محمد غفور کے علا وہ ملک وسیم لُڑکا ، میاں عدیل ناصر، رانا ساجد محمود ، علی عمران سمیت کثیر تعداد موجو د تھی ، اس موقعہ پرصدر بار فیاض خان لکھویرا کا کہنا ہے کہ پولیس وکلاء کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لیتی ۔

ڈسترکٹ بار وہاڑی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...