عوام نے تحریک انصاف کا منشور مسترد کردیا، ترجمان پنجاب حکومت

عوام نے تحریک انصاف کا منشور مسترد کردیا، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(صباح نیوز)پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد نے کہا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کا منشور مسترد کردیا،خیبرپختونخوا میں کچھ نہ کرنے والے کس منہ سے پنجاب حکومت پر تنقید کررہے ہیں، خان صاحب نے ملک میں افراتفری اور عوام کو تذبذ ب میں مبتلا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کے جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا کہ یکساں نظام تعلیم پر عمران خان کی ایک بھی کوشش سامنے نہیں آئی جبکہ وہ خیبر پختونخوا کی حکومت کی کارکردگی پر بات کرنے کی بجائے سوشل ویلفیئر کاموں کی گردان کرتے رہے۔ملک احمد نے کہا کہ تین ماہ میں کرپشن ختم کرنے کا دعوی کرنے والوں نے اپنے صوبے سے احتساب کمیشن کو ہی ختم کردیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ معاشرتی برائی کو حکومت پر ڈالنا سیاست کے سوا کچھ نہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...