فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں،11پوائنٹ سیل

فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں،11پوائنٹ سیل

ملتان(جنرل رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

آپریشنزساؤتھ کی سر براہی میں جنوبی پنجاب میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 11فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دیے۔ مختلف فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر361,000کے جرمانے عائدکیے نیز بھاری مقدار میں مضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں چیکنگ کر تے ہو ئے غیر معیاری رنگ،زنگ آلود مشینری کے استعمال پر صدیقی سوڈا واٹر،ربانیہ سوڈاواٹر فیکٹری کو سیل جبکہ مضرِ صحت اجزاء کے استعمال ،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے پاکیزہ مینگو جوس فیکٹری کو سر بمہر کر دیا۔ضلع ملتا ن کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ممنوعہ اشیاء کی فروخت پر الکرم فوڈز،پھپھوندی لگے اچار کی فروخت،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات پربابا فرید اچار مربہ فیکٹری جبکہ ناقص آئل اور کھلے رنگوں کے استعمال پر سلانٹی پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا۔ڈیرہ غازی خان میں چیکنگ کے دوران غلط لیبلنگ،مضرِصحت اجزاء کے استعمال پرمہر نواز آئسکریم ڈسٹری بیوٹر،سٹوریج کے ناقص انتظامات ،حشرات کی موجودگی ،کھلے رنگوں کے استعمال پرالمدینہ سویٹس،ریاض سویٹس پروڈکشن یو نٹ جبکہ زنگ آلود بلاکس استعمال کر نے،آر او فلٹر استعمال نہ کرنے اورملازمین کے میڈیکلز نہ ہو نے کی وجہ سے زمان آئس فیکٹری کو سر بمہرکر دیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپور اور لودھراں میں کارروائیاں کر تے ہو ئے ممنوعہ گٹکا کی فروخت،سابقہ نوٹس پر عمل نہ کر نے اورصفائی کے ناقص انتطامات پرمنا پان شاپ اورفاروق پان شاپ کو سیل کر دیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان،لودھراں اور بہاولپورمیں متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزی پر184,000کے جرمانے کیے ۔ڈیرہ غازی خان میں کارروائیوں کے دوران متعدد فود پوائنٹس کو غیر معیاری اشیاء کی فروخت ،ملازمین کے میڈیکلز نہ ہو نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر177,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران بر آمد شدہ 750کلو بیکری آئٹمز،155لٹر مضر صحت دودھ،150کلومٹھائی،60کلو ناقص اچار ،500ساشے گٹکا،28لٹر خراب آئل،25کلو ملاوٹ زدہ مر چیں اور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزساؤتھ کا کہنا تھا کہ" ملاوٹ فری پنجاب" فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔مزید برآں کارروائیوں کے دوران درجنوں فوڈ پوائنٹس،بیکرز ،ہوٹلز،پروڈکشن یو نٹس،ریسٹورنٹس اور کر یانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے۔

فوڈ اتھارٹی کارروائیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...