بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 10پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 10پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ملتان(خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہیں ہونے پر10پولیس اہلکاروں کے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

بلاضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت نے تھانہ قطب پورمیں درج مقدمہ سرکار بنام سرفرازمیں ایس ایچ اومحمدانور،سب انسپکٹرصادق حسین،ہیڈکانسٹیبل شیرشاہ،کانسٹیبلوں عصمت اللہ اورمحمدانجم کو3 مئی نیز تھانہ سیتل ماڑی میں درج مقدمہ سرکار بنام محمدجاوید میں سب انسپکٹر وں محمداکرم اورغلام مطفیٰ،ہیڈکانسٹیبل محمدعمران،کانسٹیبلوں ضیاء اللہ اورمحمدعمران کو20 مئی کوپیش کرنے کاحکم دیاہے۔

وارنٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...