سیاسی بحران پیدا کر کے ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے : علامہ ساجد میر

سیاسی بحران پیدا کر کے ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے : علامہ ساجد ...

ملتان (سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ جب تک ایک دوسرے کو فتح کرنے میں مصروف رہیں گے ملک ترقی نہیں کرے گا ملک میں کسی دباؤ کی بنیاد پر بعض فیصلے عجلت میں کئے جارہے ہیں جب تک مملکت خداداد پاکستان میں(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

قرآن و سنت کا نظام نافذنہیں کیا جائے گا اس وقت تک خوشحالی نہیں آسکی ملک میں سیاسی بحران پیدا کرکے پاکستان کو عدم استحکام کی طرف لے جایا جارہا ہے اور ایک فضا کی بنائی جارہی ہے کہ جمہوریت سے آمریت بہتر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ابن قاسم اسلامی بوسن روڈ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس ملتان ضلعی و شہری کابینہ و عاملہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کہاں کا کلچر ہے کہ آج ہر جگہ ایک دوسرے کو کرپشن اور چور چور کہنے کی روش چل پڑی ہے یہ بین الاقوامی سازش ہے ملک انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئین اور پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں اگر اسلامی قوانین کے نفاذ کی بات کی جائے تو کہاجاتا ہے کہ ملاازم لایا جارہا ہے لیکن بیرونی طاقتیں یاد رکھیں کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور یہاں اسلام ہی آئیگا کوئی امریکی یا یہودی ازم نہیں آسکتا۔اجلاس سے ضلعی امیر مولانا شریف چنگوانی‘ضلعی ناظم علامہ عنایت اللہ ‘حافظ عبدالمجید‘قاری عطاء اللہ عزیز‘ علامہ خالد محمد ندیم‘ رانا دلدار‘ قاری بلال ودیگر نے خطاب کیا۔

ساجد میر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...