لیاقت آبادجلسہ بلاول بھٹو کی محنت کا ثمر ہے،شرجیل میمن

لیاقت آبادجلسہ بلاول بھٹو کی محنت کا ثمر ہے،شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وزیرِ اطلاعاست سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لیاقت آباد میں ہونے والا جلسہ بلاول بھٹو زرداری کی محنت کا ثمر ہے۔کراچی والے صحیح قیادت کی تلاش میں ہیں، اور بلاول بھٹو بہترین انتخاب ہیں۔پیر کو احتساب عدالت کراچی محکمہ اطلاعات سندھ میں چھ ارب سے زائد کے مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت میں سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن اوردیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،، شرجیل میمن کے وکیل نے گواہ پر جرح مکمل کرلی۔ریفرنس میں عدالت نے مقدمہ کے مدعی ڈائریکٹر انفارمیشن زینت جہاں کو گواہی کے لیے پانچ مئی کو طلب کرلیا ہے۔اس موقع پرمیڈیاسے غیررسمی گفتگومیں شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو جوکہتے ہیں ٹھیک کہتے ہیں کراچی کے لوگ صیح قیادت کی تلاش میں ہیں ۔ شرجیل میمن نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے کہاکہ میرے الیکشن لڑنے یانہ لڑنے کافیصلہ پارٹی قیادت کرے گی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...