گیس کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر دھماکہ،7افراد جھلس گئے

گیس کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر دھماکہ،7افراد جھلس گئے

ملتان (کرائم رپورٹر) گیس ریفلنگ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 7افراد(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

جھلس گئے،معلوم ہوا ہے کہ جناح پارک کے قریب محمد عباس کی دوکان میں ایل پی جی گیس ریفلنگ کا عمل جاری تھا ،اس دوران سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے وہاں موجود غلام محی الدین ، شکیل ، محمد احمد ،صدیق،عمران اور عرفان جھلس گئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو فائر برگیڈ اور 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور جھلسنے والے افرا د کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔جبکہ 30منٹ پر آگ پر بھی قابو پالیا گیا،ایل پی جی کی غیر قانونی فلنگ پر پابندی کے باوجود ملتان میں گیس کی ترسیل دھڑلے سے جاری ہے۔ جو ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

سلنڈر دھماکہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...