سوات میں پی ٹی ایم جلسہ میں قومی پرچم کی توہین پر نیک خیل امن جرگہ مشتعل

سوات میں پی ٹی ایم جلسہ میں قومی پرچم کی توہین پر نیک خیل امن جرگہ مشتعل

ٍ سوات (بیورو رپورٹ) پی ٹی ایم جلسہ میں قومی پرچم کی توہین پرنیک پی خیل امن جرگہ کا شدید احتجاج ، چیف جسٹس سے سوموٹرایکشن لینے کامطالبہ ، جلسہ گاہ میں پاکستانی پرچم لہرانے سے روکنا حکمرانوں کیلئے بھی لمحہ فکریہ قرار، جرگہ سربراہ ادریس خان نے قومی پرچم کی توہین کو ایک بڑا سانحہ قراردیدیا، تفصیلات کے مطابق پختون تحفظ موومنٹ کے جلسہ میں قومی پرچم کولہرانے سے روکنے پر نیک پی خیل امن جرگہ کے سربراہ ادریس خان نے اپنے شدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہناپڑتاہے کہ ایک ایسے علاقہ میں قومی پرچم کو لہرانے سے روکناجہاں کے لوگوں نے اس پرچم اور ملک کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جہاں کے محب وطن لوگوں نے اس پرچم کو سربلند رکھنے کیلئے تن من دھن کی قربانیاں دیکر خون اورآگ کے دریا عبورکیا اور دہشت گردی اور ملک دشمنوں کاڈٹ کر مقابلہ کیا۔ لیکن آج اس سرزمین پرباہر کے لوگ آکر نہ صرف پاکستان کے خلاف بدزمانی استعمال کی بلکہ ایک نوجوان کے ہاتھوں میں قومی پرچم لہرانے سے بھی منع کیا۔ ان کو جلسہ گاہ سے نکالاگیا۔ اور ہمارے پیارے ملک کے پرچم سے نفرت کااظہارکیاانہوں نے کہا کہ ہم اس گھناؤنے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس حوالے سے صدر مملکت ، وزیراعظم، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گورنرخیبرپختونخوا، کمشنرملاکنڈڈویژن ڈپٹی کمشنر سوات، ڈی آئی جی ملاکنڈرینج ڈی پی او سوات سمیت تمام ذمہ داروں کی خاموشی پربھی تشویش ہے اور ان کی معنیٰ خیز خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس سے اس مطالبے میں حق بجانب ہیں کہ وہ تو گندھے پانی اوردیگرمعاملات پر تواز خود نوٹس لیتے ہیں ۔ لیکن اس اہم مسئلہ پر کیوں ایکشن نہیں لیتے ہیں۔ لہٰذا چیف جسٹس آف پاکستان توہین حقوق پرچم پر ازخودنوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ یہ بات سامنے آسکے کہ سوات کے عوام محب وطن لوگ ہیں اورانہوں نے ملک وقوم کے خاطر پہلے بھی قربانیان دی ہیں اور آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر یہ واضح کردیناچاہئے کہ سوات کے عوام ملک کے خلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے اور ملک کے خلاف سازش کوناکام بنادیں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...