کمسن بیٹیوں کے ساتھ خودکشی کرنیوالی ماں کیخلاف مقدمہ درج

کمسن بیٹیوں کے ساتھ خودکشی کرنیوالی ماں کیخلاف مقدمہ درج

میلسی(نمائندہ پاکستان) نواحی موضع حلیم کھچی کے رہاشی اور محنت مزدوری(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

کی غرض سے لاہور میں مقیم عبد العزیز کی 35 سالہ بیوی فیاض مائی نے گذشتہ روز غربت اور گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی تین کمسن بیٹیوں سمیت ڈھمکی نہر میں چھلانگ لگا دی فیاض مائی اور اسکی دو بیٹیوں کو چیخ و پکار پر اہل علاقہ نے نہر سے زندہ باہر نکال لیا جبکہ 6 ماہ کی معصوم مصباح گہرے پانی میں ڈوب گئی جس کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دوسرے روز بھی اپریشن جاری رکھا تاہم رات گئے تک معصوم بچی کی نعش نہ مل سکی دوسری جانب پولیس تھانہ صدر میلسی نے فیاض مائی کے چچا سسر اللہ بخش کے بیان پر زیر دفعہ 302، 324 اور 325 مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او تھانہ صدر میلسی ناصر محمود نے بتایا کہ قانون کے مطابق اپنی یا کسی کی جان لینا سنگین جرم ہے لہذا قانون کے مطابق فیاض مائی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم ملزمہ کی ذہنی حالت تاحال درست نہ ہے انہوں نے کہا کہ صرف بیٹیوں کی پیدائش درست نہیں بلکہ فیاض مائی کا محمد نوید نامی 10 سالہ بیٹا بھی زندہ و حیات ہے تاہم مقدمے کی تفتیش کے دوران گھریلو حالات اور سسرالیوں کے رویے کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...