بجلی چوری میں ملوث10 میٹر ریڈرز کو برطرف کرنیکا فیصلہ

بجلی چوری میں ملوث10 میٹر ریڈرز کو برطرف کرنیکا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ملتان سرکل نے مبینہ طور پر بجلی چوری میں ملوث 10 میٹر ریڈرز کی ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

۔ ذرائع کے مطابق ان میٹرریڈرز کو پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے۔ آئندہ چند روز میں ان کے خلاف پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل چیف انجینئر ملتان سرکل محمد عمر لودھی نے بدعنوان اہلکاروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔میرٹ پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ مذکورہ میٹر ریڈرز کے ساتھ رعایت کے لئے آنے والی سفارشوں کو بھی رد کر دیا ہے ۔میپکو انتظامیہ نے ایڈیشنل چیف انجینئر محمد عمر لودھی کی دیانتداری اور اصول پسندی اوربہترین کارکردگی کو سراہا ہے۔

فیصلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...