کرم ایجنسی کے علاقہ ڈوگر میں بھی آرمی پبلک سکول کھول دیا گیا

کرم ایجنسی کے علاقہ ڈوگر میں بھی آرمی پبلک سکول کھول دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)کرم ایجنسی کے علاقہ ڈوگر میں بھی آرمی پبلک سکول کھول دیا گیا سکول میں بدامنی کیلئے مشہور وسطی کرم کے بارہ سو بچوں اور بچیوں نے داخلہ لیا۔کل تک جن لوگوں کے ہاتھوں میں بندوق تھے آج بچوں کو ہاتھ میں پکڑے اور گود میں داخلے کیلئے آرمی پبلک سکول پہنچ گئے۔وی او۔ وسطی کرم کا علاقہ ڈوگر جوکہ فاٹا میں اسلحے کا مشہور مارکیٹ تھا اور بدامنی کیلئے مشہور علاقہ تھا۔فورسز نے نہ صرف اس علاقے میں امن قائم کیا بلکہ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا لیا۔ فورسز کی جانب سے قائم کئے گئے آرمی پبلک سکول کا آج افتتاح کر لیا گیا۔کل تک قبائل کے ہاتھوں میں بندوق نظر آ رہے تھے آج وہی قبائلی اپنے بچوں کو ہاتھ سے پکڑے اور گود میں اٹھائے آرمی پبلک سکول کی جانب رواں دواں نظر آ رہے تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر اختر علیم کا کہنا تھا کہ(اے پی ایس) کے قیام سے اس علاقے کے بچے مستقبل کے سائنسدان،ڈاکٹرز اور انجنئیرز بنینگے۔ بریگیڈیئر اختر علیم کا کہنا تھا کہ ڈوگر میں نہ صرف ایک بہترین مارکیٹ بنایا جا رہا ہے بلکہ یہاں سے پشاور تک روڈ بھی بنایا جا رہا ہے جس کے تعمیر صرف ڈھائی گھنٹے میں لوگ پشاور پہنچ سکیں گے فرنٹیئر کور کے وینگ کمانڈر مقصود انجم کا کہنا تھا کہ کہ ڈوگر میں APS کا قیام ہمارے لئے ایک خواب تھا جو آج پورا ہو گیا اور اس سکول کی تعمیر میں کمانڈنٹ کرم میلشیاء کرنل راشد جاوید کا کردار قابل ستائش ہے۔ کرنل مقصود کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش قیام امن کے بعد علاقے کی تیز تر ترقیاتی ہے۔جن میں تعلیمی اداروں کا قیام سرفہرست ہے۔اس موقع پر متحدہ قبائل پارٹی کے چئیرمن اور انسانی حقوق کے رہنما حبیب ملک اورکزئی نے سکول میں داخلہ لینے والی تمام بچیوں کو فری کتابیں دینے کا اعلان کیا جبکہ بابائے کرم حاجی سید جمال نے سکول کے بچوں کے کتابوں کیلئے دس لاکھ روپے جبکہ ملک حاجی فخر زمان نے پانچ لاکھ روپے عطیہ دیا اس موقع پر حاجی سیف اللہ ملک داد گل ملک فضل حبیب ملک میر رحمان اور دیگر قبائلی عمائدین نے اے پی ایس کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا اپنے خطاب میں اے پی ایس ڈوگر کے پرنسپل بنیامین خان کا کہنا تھا کہ وہ اے پی ایس کو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے اور والدین سے اولین فرصت میں بچوں کو داخل کرانے کا مشورہ دیا اے پی ایس کے افتتاحی تقریب میں علاقے میں پہلے سکول کے بچے پینٹ شرٹ میں نظر آئے بچوں بچیوں اور قبائل کی خوشی دیدنی تھی