ملتان کا یوسی چیئرمین سپریم کورٹ کے سامنے ریڈ زون میں پلے کارڈ لہرانے پر گرفتار،شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا

ملتان کا یوسی چیئرمین سپریم کورٹ کے سامنے ریڈ زون میں پلے کارڈ لہرانے پر ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر) عوامی مسائل کے لئے اپیل لے کر جانے والے ملتان(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

کے یوسی چیئرمین کو سپریم کورٹ کے سامنے ریڈ زون میں پلے کارڈ لہرانے پر اسلام آباد پولیس نے تحویل میں لے لیا تاہم شام کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا۔ گزشتہ روز ملتان سے یونین کونسل 35 کے چیئرمین سلیم اللہ خان نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے ریڈزون میں چیف جسٹس سے اپنی یونین کونسل کی عوام کے بنیادی حقوق بارے اپیل کا پلے کارڈ لہرانے پر تھانہ سیکرٹریٹ نے انہیں تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا مؤقف تھا کہ یہ علاقہ ریڈزون میں ہے۔ یہاں بینر اور پلے کارڈز لگانے اور لہرانے پر پابندی ہے اور یہ خلاف قانون ہے تاہم سلیم اللہ خان کا مؤقف تھا کہ میں کسی قسم کا احتجاج نہ کر رہا ہوں صرف اپنی یونین کونسل کی مظلوم عوام کے بنیادی حقوق کی اپیل لے کر چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس حاضر ہوا ہوں۔ پولیس نے سارا دن انہیں تھانے میں بٹھانے کے بعد شام کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا۔ سلیم اللہ خان رہائی کے بعد ملتان روانہ ہو گئے۔

ریڈزون گرفتاری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...