ٹیلی کام سیکٹر ملکی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کررہا ہے،میاں زاہد حسین

ٹیلی کام سیکٹر ملکی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کررہا ہے،میاں زاہد حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر اوربزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین میاں زاہد حسین نے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کہا ہے کہ پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر انتہائی منافع بخش ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی بہتری میں قابل قدر حصہ ادا کررہا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق گزشتہ سال صرف ٹیلی کام سیکٹر کا ریوینیو 170بلین تھا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں ٹیلی کام سیکٹر نے حکومت کوٹیکسز اور دیگر سروسز کی مد ساڑھے چار بلین سے زیادہ کی ادائیگی کی۔پاکستان میں 15کروڑ افراد موبائل فون استعمال کررہے ہیں لیکن پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی موبائیل کمپنی(یوفون) کا مارکیٹ شیئر سب سے کم ہے، جو قابل فکر ہے۔ملک میں موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال نے لوگوں کو بیشتر آسانیاں فراہم کیں، انٹرنیٹ ، 3Gاور 4Gسروسز نے انٹرنیٹ کی سہولت کو دور دراز علاقوں میں پہنچایا اور دور پار علاقوں میں رہنے والے افراد کو ساری دنیا سے منسلک کیا۔میاں زاہد حسین بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں موبائل سروسز فراہم کرنے والے ٹیلی کام اداروں کو بڑھتے ہوئے کسٹمر ز کو مد نظر رکھتے ہوئے سروسز کی بہتری پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے، اس سے نہ صرف موبائل کسٹمرز کے اطمینان میں اضافہ ہوگا، بلکہ معیشت کے اس نفع بخش سیکٹر کے ریوینیو میں مزید اضافہ ہوگا۔موبائل فونز کو تعلیم کے لئے استعمال کیا جائے اور اسٹوڈنٹس کے لئے سستے پیکیجز متعارف کرائے جائیں۔بیسک موبائل ٹیلی فونی کے ساتھ براڈ بینڈ یوزرز میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے، براڈ بینڈ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ملک میں 55ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں 77فیصد اسمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد 21سے 30سال کے درمیان ہیں اور 60فیصد افراد ایک سے زائد موبائل استعمال کرتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق 16فیصد پاکستانی خریدے ہوئے موبائل ایپس استعمال کرتے ہیں جبکہ ملک کے 84فیصدموبائیل یوزرز فری ایپس استعمال کرتے ہیں۔موبائل مینوفیکچرنگ کے حوالے سے نومبر2017میں پانچ کمپنیوں نے پاکستان میں اسمبلی لائن کے سیٹ اپ کے لئے پی ٹی اے کو درخواست دی ہے جس سے پاکستان میں موبائل کا بیرونی سرمایہ کاری کو بڑھانے والی صنعت ترقی کرے گی۔، حکومت اور سرمایہ کاروں کو تجویز دیتے ہوئے میاں زاہد حسین نے کہا کہ موبائل اور انٹرنیٹ آلات کی مینوفیکچرنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اس سیکٹرکی درآمدات میں کمی کے ذریعے سے بیلنس آف ٹریڈ کومثبت کیا جاسکے۔