میپکو افسران کی کھلی کچہریاں بے سود احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوتا‘ سائلین مایوس
ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ نے کھلی کچہری میں جاری ہونیو الے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر متعلقہ افسروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کے احکامات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد اکرم چوہدری کی زیر نگرانی میپکو افسرروزانہ کی بنیاد پر صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے کچہریاں لگا رہے ہیں اور ان درخواستوں پر احکامات متعلقہ سب ڈویژن اور ڈویژنل افسروں کو بھجوائے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ روز میں بیشتر صارفین نے دوبارہ کھلی کچہریوں سے رجوع کیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔ جس پر انتظامیہ نے عملدرآمد نہ کرنیوالے افسروں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
مایوس