بے ضابطگیوں پر میپکو کے 3ایس ڈی اوز کو سزائیں

بے ضابطگیوں پر میپکو کے 3ایس ڈی اوز کو سزائیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) بے ضابطگیوں پر میپکو کے 3ایس ڈی اوز کو سزائیں سنا دی گئیں۔ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے3افسران کو مختلف نوعیت کی سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔چیف انجینئر ڈویلپمنٹ میپکو شاہد حمید چوہان نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978 ؁ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سب ڈویژنل آفیسر میپکو سیکنڈسب ڈویژن لیہ حافظ علی حسن جاوید کی ایک سال کے لئے سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے ۔سب ڈویژنل آفیسر میپکو خیرپورسادات سب ڈویژن محمد عمر فاروق کی شہر سلطان سب ڈویژن میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں ایک سال کے لئے سالانہ انکریمنٹ روکنے، قائمقام سب ڈویژنل آفیسر میپکو قصبہ گجرات سب ڈویژن محمد عاربی کی چوک سرورشہیدسب ڈویژن میں بننے والے دو کیسز میں دو سال کے لئے دو سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...