4سالہ بچی کو اغواء کرنیوالا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،چھترول کے بعد پولیس کے حوالے

4سالہ بچی کو اغواء کرنیوالا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،چھترول کے بعد پولیس کے ...

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈیرہ محمد ی 4سالہ بچی کو اغوا کرنے والا شخص شہریوں کے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

ہتھے چڑھ گیا ،مار پیٹ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا،معلوم ہوا ہے کہ تھانہ شا ہ شمس کے علاقہ ڈیرہ محمد ی کے قریب 4سالہ بچی کو گود میں لیے ایک شخص جارہا تھا،جس کی مشکوک حرکات دیکھ کر شہریوں نے اسے روک لیا پتہ جوئی پر جواب نہ دینے پر اسے مارنا پیٹنا شروع کردیا ،اطلا ع ملنے پر پولیس تھانہ شاہ شمس موقع پر پہنچ گی،اور شخص کو حراست میں لے لیا بعدازاں بچی کا والد حنیف موقع پر پہنچا تو دھاڑیں مار کر اپنی بچی سے لپٹ کر رونے لگا،پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لیا تاہم اس کا نام بتانے سے ایس ایچ او شاہ شمس شمعون جوئیہ نے انکار کردیا ہے۔پولیس کے مطابق پکڑے جانے والا شخص فاترالعقل ہے،جس کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ قصور میں 4سالہ زینب کو قتل کرنے والا عمران بھی کو بھی پہلے فاترالعقل کہا گیا تھا،جس کے غاصبانہ اقدام نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...