خاتون کا بجلی کنکشن بحال نہ ہو سکا‘ ایکسین آفس کے چکر ‘اہلکار کی بدتمیزی
ملتان (سٹاف رپورٹر) خاتون کا بجلی کنکشن بحال نہ ہو سکا۔ایکسین آفس کینٹ کے چکرپر چکر لگا کر ہلکا ن ہوگئی۔کمرشل اسسٹنٹ نے ہتک آمیز رویہ اختیا رکیا ۔خاتون نے ایکسین میپکو کینٹ (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔عدالت نے 3مئی کے لئے نوٹس جاری کر دئیے۔بتایا گیا ہے کہ نواں شہر کی رہائشی انیلہ بی بی کا میٹر میپکو اہلکارو ں نے اتار لیا ۔ خاتون کے رجوع کرنے پر عدالت نے میپکو حکام کو 3ہزار روپے بل کی ادائیگی کے بعد میٹر لگانے اور بجلی بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔ خاتون نے ایکسین کینٹ کے آفس کے بار بار چکر لگا ئے لیکن اس کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔کمرشل اسسٹنٹ فرحان ہر بار مبینہ طور پربدتمیزی کے ساتھ پیش آیا اور عدالتی حکم ماننے سے انکار کر دیا جس پر گزشتہ روز بھی خاتون کا میٹر نہ لگ سکا اور بجلی بحالی نہ ہو سکی۔ ایکسین کینٹ وسیم اختر سے رجوع کیا مگر انہو ں نے بھی دادرسی نہ کی ۔ اس پر انیلہ بی بی نے اپنے کونسل کے ذریعے عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے ۔ عدالت نے 3مئی کے لئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں ۔