حالات سے دلبرداشتہ 3خواتین کی خودکشی،سکول ٹیچر حادثے کی نذر

حالات سے دلبرداشتہ 3خواتین کی خودکشی،سکول ٹیچر حادثے کی نذر

مظفرگڑھ،میلسی،کرم پور،گڑھا موڑ(نمائندہ پاکستان،سٹی رپورٹر،سپیشل رپورٹر)حالات سے دلبرداشتہ 3خواتین نے موت کو گلے لگالیا جبکہ حادثہ میں سکول ٹیچر چل بسی اس سلسلہ میں(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

مظفرگڑھ سے سٹی رپورٹر کے مطابق نواحی علاقہ جنا ح کالونی ویداد کی رہائشی سدرہ بی بی دختر محمد اعظم غزلانی نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی سپرے پی کر خود سوزی کر لی اور ذرائع کے مطابق سدرہ بی بی کی والدہ حسینہ بی بی بیوہ محمد اعظم کی گھر والو ں سے تو تکرار ہوئی تھی جس پر دلبرداشتہ ہو کر سدرہ بی بی نے زہریلی سپرے پی لی اور جانبر نہ ہو سکی ۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی موضع عالمپور کی رہائشی 22 سالہ شادی شدہ لڑکی(س) نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کالا پتھر منگوا کر پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہو سکی اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں جا کر دم توڑ گئی۔کرم پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق 5/6ماہ پہلے 15/16سالہ لاہور کی نبیلہ بی بی نے کرم پور کے نواحی گاؤں عالم پور کے رہائشی محمد اسلم ولد عطا محمد قوم سندیلہ سے پسند کی شادی کر لی تھی جوکہ گذشتہ دن میاں بیوی کے گھریلو جھگڑے پر نبیلہ بی بی نے گھر میں رکھا کالا پتھر پی لیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میلسی لے جایا گیا جنہوں نے طبی امداد دے کر بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور ریفر کردیا گیا ۔ جہاں پر وہ جاں بحق ہو گئی تھانہ کرم پور نے کاروائی شروع کردی ہے ۔گڑھا موڑ سے نمائندہ پاکستان اور سپیشل رپورٹر کے مطابق چک نمبر 192ڈبلیو بی کی رہائشی اور ناگ شاہ سکول کی ٹیچرموٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ۔سکول سے چھٹی کے بعد اپنے بھائی مشرف کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ کہ ٹبہ مترو روڈ پر چک نمبر194ڈبلیو بی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل نے مشرف کے موٹر سائیکلکے قریب آ کر ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ جس سے سکول ٹیچر انعم منیر موقع پر جاں بحق ہو گئی اور مشرف کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ۔

خودکشی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...