نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی قتل،نوجوان دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی قتل،نوجوان دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا

وجھیانوالہ،شادن لُنڈ(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا جبکہ نوجوان دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا اس سلسلہ میں وجھیانوالہ (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی چک 15/56Lجنڈیالی بنگلہ میں رات تقریباََ 3بجے نا معلوم افراد نے چک نمبر 15/56Lکے رہائشی میاں بیوی محمد رفیع ولد نور محمد قوم آرائیں اور جمیلہ بی بی زوجہ محمد رفیع کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے ساتھ 3بچے بھی سو رہے تھے۔جو ملزمان کی فائرنگ سے محفوظ رہے ۔15پر اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نا معلوم افراد کے خلاف تفتیش شروع کر دی ۔ شادن لُنڈ سے نامہ نگا رکے مطابق شا ہصدر دین کے رہا ئشی دستی برا دری کے دو گرو پو ں کے در میا ن رقبہ کے تنا ز عے پر دشمنی چلی آ رہی تھی جس پرمظہر دستی کے رشتہ دا رو ں نے غلاا م عبا س دستی کو قتل کر دیا تھا جس کا مقد مہ نمبر 102/17 تھا نہ شاہصدر دین میں در ج تھاجس کا اس کے رشتہ دا رو ں کو رنج تھا چنا نچہ محمد رمضا ن ، سجا د دستی ، اعجا ز دستی عر فا ن دستی و غیرہ نے صبح کے وقت جب مظہر دستی اپنے رقبہ پر مو جو د تھا اس پر فا ئر نگ شرو ع کر دی جس سے گو لیاں اس کو لگیں اور وہ مو قع پر ہلا ک ہو گیا اطلا ع پر ایس ایچ اُو تھا نہ شا ہصدر دین محمد اقبا ل بز دا ر نے مو قع پع پہنچ کر لا ش کو پو سٹ ما ر ٹم کے کئے قبضہ میں لے لیا اور ملز ما ن محمد رمضا ن دستی ، تین بھا ئیو ں سجا د دستی، اعجا ز دستی، عر فا ن دستی، شا ہد ، سلیم کے خلا ف مقد مہ نمبر110/18 در ج کر کے کا ر وا ئی شرو ع کر دی جبکہ ملز ما ن فرا ر ہو گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...