گوجرخان،پولیس کی کاروائی،ڈکیت گینگ کے4ملزمان گرفتار

گوجرخان،پولیس کی کاروائی،ڈکیت گینگ کے4ملزمان گرفتار

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے گوجرخان سرکل میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں نقد رقم ، طلائی زیورات ، موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا یہ بات ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی محمد بن اشرف نے گوجرخان میں پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔ تفصیلا ت کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی افضال احمد کوثر نے گوجرخان سرکل میں ڈکیتی اور سرقہ بالجبر کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سدباب کیلئے ایس ایس پی آپریشنز محمد بن اشرف کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او گوجرخان سردار بابر ممتاز ، ایس ایچ او تھانہ گوجرخان انسپکٹر اشتیاق مسعود معہ ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے شب و روز محنت کے بعد ڈکیت گینگ کے چار ملزمان اصغر علی شاہ ولد مبارک حسین شاہ قوم سید سکنہ کلرسیداں ، محمد صدیق ولد محمد شریف سکنہ اسلام پورہ جبر ، مختار حسین ولد طارق حسین سکنہ پنڈ دادنخان اور شیخ محمد زیارب ولد شیخ محمد سکنہ گوجرخان کو گرفتار کیا جنہوں نے دوران تفتیش راولپنڈی کے مختلف تھانوں کے علاوہ مختلف اضلاع میں بھی ڈکیتیوں کا انکشاف کیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے نقدرقم 04لاکھ 05ہزار روپے ، 490پاؤنڈ ، طلائی زیورات مالیتی 1لاکھ 50ہزار روپے ، موبائل فون مالیتی 1لاکھ 50ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف معہ 20روند ، 01عدد رائفل 44بور معہ 15روند ، 02عدد پستول 30بور معہ 11عدد روند برآمد کر لیے ۔ علاوہ ازیں گوجرخان سرکل پولیس نے منشیات کے 55مقدمات درج کرکے 55ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 21630گرام چرس ، 62بوتل و 231لیٹر کھلی شراب، اسلحہ کے 43مقدمات درج کرکے 43ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 01کاربین ، 05عدد رائفل ، 01عدد بندوق ، 02ریوالور ، 29عدد پستول ، 189روند اور 01عدد خنجر برآمد کیا ۔ قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 04مقدمات درج کرکے 15ملزمان کو گرفتار کیا اور داؤ پر لگی ہوئی رقم 13لاکھ 68ہزار 340روپے ، 10موبائل فون ، 01عدد کیری ڈبہ اور 05عدد موٹر سائیکل برآمد کیے ۔ اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 13مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...