پی ٹی آئی نے عوام کو ہر ممکن ریلیف دی ،فضل حکیم خان

پی ٹی آئی نے عوام کو ہر ممکن ریلیف دی ،فضل حکیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سوات (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف سوات کے صدر و چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت نے عوام کوہر ممکن ریلیف دیا ہے۔سوات میں عوام کو اپنے فیصلے سے مایوسی نہیں ہوئی، آج یہاں عوام تبدیلی کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں۔مستقبل بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا اور ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہوگا ، پی ٹی آئی میں لوگ جوق درجوق شمولیت اختیار کررہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیض آباد میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، شمولیتی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن ، اے این پی اور دیگر پارٹیوں سے سینکڑوں افراد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور ضلعی صدر پی ٹی آئی و چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ گزشتہ دور حکومتوں سے پاکستان تحریک انصاف کے حکومت سے عوام خوش ہیں اور عوام کے پی ٹی آئی میں جوق درجوق شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کیونکہ پچھلے دور حکومتوں میں جب آخری وقت ہوتا تو عوام دوسری پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرتے تھے مگر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کے آخری دنوں کے باوجود بھی عوام پی ٹی آئی میں شمولیت اختیا رکررہے ہیں ۔شمولیتی تقریب میں انجینئر عمر فاروق،تحصیل کونسلرزاہد خان عرف باز خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اخر میں پارٹی قائدین نے نئی شامل ہونے والوں میں پارٹی کے ٹوپیاں پہناد ی