پلوامہ ،بھارتی فوج کی پر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ،12شدید زخمی

پلوامہ ،بھارتی فوج کی پر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ،12شدید زخمی

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے کم سے کم بارہ مظاہرین کو زخمی کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی 55راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں کی طرف سے ضلع کے علاقے دربگام میں ہائیرسکینڈر ی سکول کے قریب تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران سینکڑوں مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ میں بارہ نوجوان زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوجیوں نے کارروائی کے دوران جنگی ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک میجر سمیت بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی میجر اور فوجی کو بادامی باغ سرینگر میں 92بیس ملٹری ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔دربگام ممتاز مجاہد کمانڈر سمیر ٹائیگر کا آبائی علاقہ ہے۔ادھر پلوامہ کے قصبے میں ہڑتال جارہی ہے۔

بھارتی فائرنگ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...