پی ایس پی محنت کشوں کے جائزحقوق کیلئے جدوجہدکررہی ہے، مصطفی کمال

پی ایس پی محنت کشوں کے جائزحقوق کیلئے جدوجہدکررہی ہے، مصطفی کمال

کراچی (این این آئی)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ محنت کش کسی بھی صنعتی و اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اورپاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ محنت کش طبقے کو جائز مقام اور بنیادی حقوق دئیے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ہے۔ یوم مئی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے۔ مزدور کی خوشحالی، احترام اور اسے بااختیار بنائے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے۔انہوں نے کہاکہ محنت کش طبقہ ملک کااصل سرمایہ ہے جوملک کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکررہاہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایس پی کے منشور کابنیادی ہدف ہے مزدورں کے حقوق کے تحفظ، پی ایس پی بہتر کام کی صورت حال، بہتر مزدوری کو یقینی بنانے کے حوالے سے قوانین پر نظر ثانی کرنا چاہتی ہے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شرح کے مطابق ملازمین کو دئیے جانے والے فوائد نیز صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات تک ملازمین کی رسائی ہو۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...