صحیح قائد صرف پیپلزپارٹی ہی دے سکتی ہے، شرجیل انعام میمن
کراچی(آن لائن) پیپلزپارٹی کے راہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ صحیح قائد کی تلاش میں ہیں اور پیپلزپارٹی ہی صحیح قیادت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ بلاول کا عمران خان کے الطاف حسین بننے سے متعلق بیان بالکل درست ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے راہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ صحیح قائد کی تلاش میں ہیں جبکہ صحیح قائد صرف پیپلزپارٹی ہی دے سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا عمران خان کے نیا الطاف حسین بنین بارے بیان بالکل درست ہے جبکہ میرے آئندہ الیکشن لڑنے کے حوالس سے فیصلہ پارٹی کرے گی ۔