امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر اور گاڑی کی ٹکر سے زخمی شخص کیخلاف مقدمہ درج

امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر اور گاڑی کی ٹکر سے زخمی شخص کیخلاف مقدمہ ...

اسلام آباد)مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سواروں کے زخمی ہونے کے واقعے میں کارسرکار میں مداخلت پر سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔گزشتہ روز اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد سفارتی اہلکار کو جانے دیا۔ تاہم کار سرکار میں مداخلت کرنے پر پولیس نے سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر تیمور اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانا سیکریٹریٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا جب کہ ایف آئی آر میں ڈیوٹی افسر پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی افسر نے اہلکاروں کو دھکے دیے اور سفارتکار اور اس کی گاڑی کو تھانے منتقل کرنے سے روکا بھی تھا۔ اسلام آباد پولیس نے موٹر سائیکل سوار کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا جس میں غفلت اور لاپرواہی وجہ بتائی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار اچانک امریکی سفارتکار کی جیپ کے سامنے آیا جو حادثے کی وجہ بنا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد زخمی ہوئے۔

مقدمہ درج

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...