گھارو اور پیپری میں بجلی کی فراہمی جاری ہے،کے الیکٹرک

گھارو اور پیپری میں بجلی کی فراہمی جاری ہے،کے الیکٹرک

کراچی(پ ر) این ٹی ڈی سی حکام کی جانب سے کل بروز ترقیاتی کام کے پیش نظرگھارو اور پیپری کے علاقے میں شٹ ڈاؤن لیا گیا تھا ۔شٹ ڈاؤن کی پیشگی اطلاع واٹر بورڈ حکام کو بھی دی گئی تھی اور ان کی اجازت کے ساتھ شٹ ڈاؤن کو یقینی بنایا گیا۔این ٹی ڈی سی کی جانب سے ترقیاتی کا م شیڈول کے مطابق مکمل کرلیا گیا اورکلیئرنس ملتے ہی بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی۔ پیپری اور دھابیجی میں دوپہر میں اور گھارو کے علاقے میں شام کے وقت بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...