پیپلزپارٹی مستقل خطرہ موومنٹ بن چکی ہے ،خواجہ اظہار الحسن

پیپلزپارٹی مستقل خطرہ موومنٹ بن چکی ہے ،خواجہ اظہار الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مستقل خطرہ موومنٹ بن چکی ہے۔ ابھی پارٹی شروع ہوئی ہے ڈیڑھ ماہ انتظار کرلیں پھر اصل پارٹی شروع ہوگی وہ پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے خواجہ اظہار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے جلسے میں سادہ لباس میں تعلیم صحت کے سرکاری ملازمین نہیں آئینگے مستقل خطرہ موومنٹ والے بتائیں کہ لیاری میں جلسہ کیوں نہیں کرپارہے سات سال پہلے لیاری میں جلسہ کیا وہاں کیوں نہیں کرتے جو لیاری میں سات یوسیز ہار گیے حیرت کی بات ہے کہ وہ لیاقت اباد جیتنے کی بات کررہے ہیں پورے سندھ سے وسائل اکٹھے کرکے ٹنکی گراونڈ نہ بھرسکے مجھے جلسے میں لوگ نہ آنے پر افسوس ہے چوالیس سال کے بعد پیپلزپارٹی چیئرمین کوعلم ہوا کہ لیاقت اباد کوئی جگہ ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سربراہ سے سطحی تقریر کروائی گئی اس اسٹیج پر سوائے ایک کے کراچی کے لوگ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنکی گرانڈ میں ایم کیوایم نے پانچ مئی کو جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے ہمارے جلسے میں صرف لیاقت آباد کے لوگ ہونگے صحت تعلیم سمیت سرکاری محکموں کے افراد نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں اردو اسپیکنگ نوجوانوں کو قتل کیا گیا اس پر لیاقت آباد کے جلسے میں معافی نہیں مانگی گئی اور نہ ہی لیاقت آباد کے لئے کسی پیکج کا اعلان کیا گیا۔