پولیس کی کارروائیاں ،6ملزمان گرفتار،اسلحہ ،موٹر سائیکل اور منشیات برآمد

پولیس کی کارروائیاں ،6ملزمان گرفتار،اسلحہ ،موٹر سائیکل اور منشیات برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر)شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور منشیات برآمد ادھر ڈاکس پولیس کا بادشاہ خان عرف خانی کے ڈیرہ پر چھاپہ متعدد جواری گرفتار، داؤ پر لگے ہزاروں روپے اور قمار بازی کا سامان برآمدکرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود میں بد نام زمانہ ملزم بادشاہ خان عرف خانی کے ڈیرہ پر ڈاکس پولیس کا چھاپہ متعدد جواری گرفتار دا پر لگے ہزاروں روپے اور قمار بازی کا سامان برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا قائد آباد میں پولیس کی کاروائی اسٹریٹ کریمنل محمد مہتاب خان گرفتار ، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان برآمد ملزم کا ساتھی خاستہ فرار ہونے میں کامیاب ملزمان لوٹ مار میں مصروف تھے عوام کے شور شرابے پر پولیس نے بروقت کاروائی کر کے اسٹریٹ کریمنل کو تحویل میں لے لیا ملزم کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے جمشید کوارٹر پولیس کی گرومندر پر کاروائی ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہونے والا ڈکیت سلیم اللہ گرفتار ملزم کے دو ساتھی اسماعیل اور طاہر موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے گرفتار ڈکیت سے لوٹا گیا ہزاروں روپے کیش،موبائل فون اور اسلحہ پولیس نے تحویل میں لے لیا تین ڈکیت ملزم شہری امانت علی اور محمد یعقوب کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ملزم کے فرار ڈکیت ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے جاری پاپوش نگر پولیس کی کاروائی ، منشیات فروش نادر خورشید گرفتار ملزم کے قبضے سے سوا کلو چرس برآمد جبکہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی انٹلیجنس بیس کاروائی منشیات فروش احمد وزیر گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تہت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...