عدالت کا قبضہ مافیا کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا حکم

عدالت کا قبضہ مافیا کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت نے بلدیہ ٹاون پر واقع عوامی پارک پر قبضے کے حوالے سے ایس ایس پی غربی کو قبضہ مافیا کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایس ایس پی غربی کو پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں بلدیہ ٹاون میں واقع پارک پر قبضے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایاکہ بلدیہ ٹاون میں واقع قاسم پارک پر قبضہ مافیا نے قبضہ کررکھا ہے، پارک بچوں کے کھیلنے اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے مختص تھا،میں نے اس سے قبل 4 مرتبہ متعلقہ محکموں میں قبضہ مافیا کے خلاف درخواست دے چکا ہوں، لیکن قبضہ مافیا کے خلاف تاحال کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں آئی، قبضہ مافیا کو علاقے کے یونین کونسل کے چیرمین کی سرپرستی حاصل ہے، عدالت نے ایس ایس پی غربی کو قبضہ مافیا کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایس ایس پی غربی کو پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی۔۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...