غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ، ملزم کی ضمانت منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ پیر کو سند ہائی کورٹ میں دو رکنی بینچ کے روبرو پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں ملزم احمد فیاض کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم احمد فیاض کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ملزم کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ درج ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔