لانڈھی پولیس کی کارروائی، آتش بازی کا سامان برآمد، ملزم گرفتار

لانڈھی پولیس کی کارروائی، آتش بازی کا سامان برآمد، ملزم گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)لانڈھی پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد، ایک ملزم گرفتار، آتش بازی کا سامان شب برات پر فروخت کیا جانا تھا۔پولیس کے مطابق آتش بازی کا سامان لاہور سے اورنگی ٹاون آتا ہے اور اورنگی ٹاون سے شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت ہوتا ہے اس سے قبل ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ نے بیس لاکھ روپے سے زائد کا سامان پکڑا تھا ۔آتش زدگی کا سامان شب برات کے موقع پر فروخت کیا جانا تھا کارواء کے دوران ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ کاشف نامی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی آتش زدگی کے سمان کی قیمت دو لاکھ سے زائد ہے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...