مسرت مصباح کی جانب سے ماسٹر کلاس "بیوٹی اینڈ یو "کا انعقاد

مسرت مصباح کی جانب سے ماسٹر کلاس "بیوٹی اینڈ یو "کا انعقاد

کراچی (پ ر) معروف کاسموٹولوجسٹ، میک اپ ایکسپرٹ اور سماجی کارکن مسرت مصباح کی جانب سے "خوبصورتی اور آپ 2018"کلاس کا انعقاد کراچی کے گلوبل مارکیز میں کیا گیا۔بیوٹی اینڈ یو 2018کے عنوان سے منعقدہ کلاس میں خوبصورتی کو مزید نکھارنے کے جدید بیوٹی ٹرینڈز، اسکن سے متعلق اور خواتین کے چہرے کو لیکر روز مرہ کے معاملات پر بات کی گئی،اور خواتین کو جدید طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر کلاس میں حاضر ہونیوالی خواتین کو مسرت مصباح حلال میک اپ رینج کی تمام اشیاء کی خریداری کے لیے20 فیصد خصوصی ڈسکاونٹ کے کوپنز بھی تقسیم کیے گئے۔ یاد رہے کہ مسرت مصباح میک اپ انڈسٹری میں نت نئی روایات متعارف کرانے والی خاتون میک اپ ایکسپرٹ ہیں، میک اپ کے شعبے میں ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ، مسرت مصباح پاکستان میں پہلے حلال میک اپ برانڈ کی متعارف کرانے والی خاتون ہیں جو کہ خواتین کی ترقی میں اپنا کردار بڑھ چڑھ کر ادا کررہی ہیں، انھوں نے ہمیشہ خواتین کو مضبوط بنانے میں اپنا کردا ادا کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...