نوجوان ہی پاکستان کی تقدیر کو بدلینگے،اسامہ بن رضی

نوجوان ہی پاکستان کی تقدیر کو بدلینگے،اسامہ بن رضی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نوجوانوں کو امت مسلمہ کی قیادت کا فریضہ سر انجام دینا ہے۔پاکستان کی تقدیر نوجوانوں کے زریعے ہی تبدیل ہوگی۔لسانی سیاست کے تجربے نے ہماری تین نسلوں کو تباہ کر دیا ہے۔جے آئی یوتھ کا نمائندہ حقیقی منتخب نمائندہ ہے جو عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے پوری قوت کے ساتھ کام کریگا۔یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹراسامہ بن رضی نے جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے تحت جے آئی یوتھ کے انٹرا الیکشن میں کامیاب پینل اور اس کے منتخب نمائندوں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر عبدالجمیل خان،جے آئی یوتھ کراچی کے صدر حافظ بلال رمضان ،نائب امراء سید اقبال سعید،عاشق علی خان،سیکریٹری مرزا فرحان بیگ،کامران نواز اور سلیم احمد نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے کہا کہ جے آئی یوتھ کا انٹرا الیکشن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم وا قعہ ہے۔جماعت اسلامی نوجوانوں کی طاقت کے زریعے ملک میں انقلاب برپا کرنا چاہتی ہے۔حکمران طبقہ نے لڑاو اور حکومت کرو کے فارمولہ پر عمل کرتے ہوئے مظلوم کو مظلوم سے لڑایا،مزدور کو مزدور سے لڑایا،سندھی کو پنجابی پنجابی کوبلوچی پٹھان کو اردو بولنے والو سے لڑایا اور مزے سے اقتدار کے مزے لوٹے۔انھوں نے کہا کہ آج شہر کراچی ایک خاص ٹرنینگ مقام پر کھڑا ہے۔تما م لٹیروںِچوروں بھتہ خوروں کے چہرے سب پر عیاں ہو گئے ہیں۔جماعت اسلامی نے چہرے بدل بدل کر اقتدار پر قبضہ کرنے والو کو نکیل ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم نوجوانوں کی قوت کے زریعے ملک میں حقیقی تبدیلی لائے گیاور استحصالی نظام کی اجارہ داری اب ختم کی جائے گی۔متحدہ مجلس عمل کے قیام سے ملک کی سیا ست تبدیل ہو گئی ہے مستقبل دینی جماعتوں کا ہی ہے۔پاکستان میں اسلام کے سواء کوئی اور نظام نہیں چل سکے گا۔۶ مئی کو باغ جناح میں امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم سراج الحق جے آئی یوتھ کے تمام منتخب نمائندوںِممبرز کے عظیم الشان جلسہ اور تقریب حلف برداری سے خطاب کرینگے۔اور اس جلسہ عام میں نوجوانواں کے لئے آئندہ کے چارٹر کا اعلان کیا جائے گا۔اسامہ رضی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پچھلے جمعہ کو کے الیکٹرک کی بدمعاشی لوٹ مار اور بدترین لوڑشیڈنگ کے خلاف پرامن ہڑتال کرایک نئے کلچر کو روشناس کرایا ہے۔اس قبل ہونے والی ہڑتال میں سو سو آدمی قتل ہوجاتے تھے۔سینکڑوں گاڑیوں اور پبلک املاک کو آگ لگا دیا جاتا تھا اور وہ سب کچھ عوام کیلئے نہیں بلکہ ذاتی مفادات کیلئے کیا جاتا تھا۔جماعت اسلامی کی ہڑتال ایک غیر معمولی واقعہ ہے اور اب اس شہر سے غنڈہ گردی کی سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگیا ہے۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ جے آئی یوتھ کے انٹرا الیکشن کے زریعے صرف ضلع بن قاسم میں پندرہ ہزار نئے افراد کا ہم سے رابطہ ہوا ہے اور یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے۔ہم نئے آنے والے نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتے ہیں ۔یہ ہمارے لئے اللہ کا بہت بڑا انعام ہے۔ہم نے خلوص کے ساتھ کام کیا اللہ نے ہمارے کام میں برکت پیدا کی ہے۔اس وقت ظلم اور بے ایمانی کا راج ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عام آدمی کے مسائل حل کئے جائیں لوگوں کے دل پھیرنا اللہ کا کا م ہے۔جے آئی یوتھ کراچی کے صدر حافظ بلال رمضان نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں ہے۔نوجوانوں کو درست سمت دینے کی ضرورت ہے۔جے آئی یوتھ کے انٹرا الیکشن ہمارے لئے ایک بہت بڑا چلینج تھا۔یوسی کی سطح پر الیکشن کا انعقاد اور نوجوانوں کا جوش وخروش قابل دید تھا۔انھوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ نوجوانوں کی صلاحتیں تعمیری کاموں میں استعمال کرے گیاور ہم ظلم جبر اور غنڈہ گردی کی سیاست کا خاتمہ کر کے پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنائے گے۔سید اقبال سعید نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنائے گے اور اپنی صلاحتیں غلبہ دین کے کاموں میں استعمال کرینگے۔مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ نوجوانواں کی سمت درست متعین کر دی جائے تو ہمارے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔اس موقع پر نومنتخب نمائندگان کو کامیابی کے سرٹیفیکیٹ بھی دیئے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...