پولیس تھانہ تورڈھیر کی کامیاب کاروائی، بین الصوبائی4رکنی چور گروہ گرفتار

پولیس تھانہ تورڈھیر کی کامیاب کاروائی، بین الصوبائی4رکنی چور گروہ گرفتار

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)پولیس تھانہ تورڈھیر کی کامیاب کاروائی، بین الصوبائی4رکنی چور گروہ گرفتار ،لاکھوں روپے سرقہ شدہ رقم برآمد، صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 4رکنی غیر مسلم بین الصوبائی چور گروہ مختلف علاقوں میں چوری ، نو سربازی اور دھوکہ دہی سے شہریوں اور دکانداروں کو لوٹتارہا ،جنہیں انتہائی مہارت کے ساتھ گرفتار کرکے پولیس نے اہم کامیابی حاصل کی ،ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر نیاز گل خان نے اے ایس آئی نعیم خان کے ہمراہ میڈیابریفنگ میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ پہلے مدعی دکاندار محمد شفیق سکنہ تورڈھیر نے تھانہ تورڈھیر میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 1,39000روپے دراز میں بطور سوداکے لئے رکھے تھے ، جبکہ 5 اشخاص میرے دکان آکر سامان خرید کر باہر جاتے ہوئے چاول کی شاپر کو پھاڑ کر اسی بہانہ سے دوسرا شاپر مانگا چونکہ دکاندار ہمدردی کے طور ان کے ساتھ باہر گیا تاکہ چاول ان کے ساتھ دوسرے شاپر میں ڈال دیں اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے چور گروہ کے دوسرا ساتھی میرا دکان آکر دراز سے سارے رقم سرقہ کرکے لے گئے اس واقع پر ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی اظہار شاہ کی نگرانی میں تشکیل شدہ ٹیم ایس ایچ او تورڈھیر نیاز گل خان ،اے ایس آئی نعیم خان تفتیشی آفیسر نے دکاندار کی نشاندہی پر اور علاقہ میں پتہ براری کرکے آخر کار بین الصوبائی چور گروہ تک رسائی حاصل کرکے 4ملزمان ،ارشد ولد راجپوت،اقبال ولد راگی بیل ، جمشید اور اسلم کو گرفتارکیے گئے جبکہ ایک اور ساتھی نیاز احمد کی گرفتاری کے لئے سرتوڑ کوشش جاری ہیں ایس ایچ او تورڈھیر نیاز گل خان نے بتایا ہے کہ بین الصوبائی چورگروہ چونکہ غیر مسلم اور صوبہ سندھ سے تعلق رکھتا ہے جنہوں نے مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گُر کیساتھ چوری ،جعلسازی اوردھوکہ دہی سے کئی معزز شہریوں اور دکانداروں کولاکھوں روپے سے محروم کر دیا ہے ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہیں اس دوران ایس ایچ اوتورڈھیرنے تاجر برادران سے اپیل کی ہیں کسی بھی اجنبی لوگوں پرکڑی نظر رکھ کر بر وقت پولیس کو اطلاع دیکر ایک اچھے اورذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...