پبی ،دریائے کابل سے خاتون کی لاش اور ڈاگ بہسود میں نہر سے بوری بند لاش برآمد

پبی ،دریائے کابل سے خاتون کی لاش اور ڈاگ بہسود میں نہر سے بوری بند لاش برآمد

پبی ( نما ئندہ پاکستان) پشتونگڑھی میں در یا کا بل سے خا تون کی لاش اور نہر کا بل سے ڈاگ بہسود کے قریب بھی ایک شخص کی بوری بند لاش بر آمد تفصیلات کے مطا بق در یا کا بل سے مقا می لوگوں کو ایک خا تون کی لا ش ملی جس کی اطلاع پبی پو لیس کو دی پو لیس نے لاش تحویل میں لیکر پو سٹ مار ٹم کے لئے میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی لا یا جہاں پر ان کی شنا خت ہو ئی متقولہ پشتونگڑھی کی رہا ئشی خا تون تھی جو دو دن قبل لا پتہ ہو ئی تھی اور ایک دن قبل ان کے بیٹے عمران عمر 26 سال کو بھی کسی نے قتل کیا تھا پو سٹ مار ٹم کے بعد ورثاء خاتون کی لاش لے گئیں دوسرا بوری بند لاش نہر کا بل سے ڈاگ بہسود کے قریب بر آمد ہو ئی جس کو پو لیس میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال لے گیا لیکن اس کی شنا خت نہ ہو نے پر ٹی ایم اے پبی کے اہلکاروں نے امانتأ دفن کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...