ٹوپی وویمن یونیورسٹی کی منتقلی اور نئی بلڈنگ کو سیکیورٹی کیلئے خطرناک قرار دینے کا فیصلہ واپس

ٹوپی وویمن یونیورسٹی کی منتقلی اور نئی بلڈنگ کو سیکیورٹی کیلئے خطرناک قرار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوپی(تحصیل رپورٹر)وومن یونیورسٹی صوابی منتقلی اور نئی بلڈنگ کو سکیورٹی کیلئے خطرناک قراردیکر فوری طور پر منتقلی کا فیصلہ واپس بلڈنگ کی تعمیرات کو بھی غیر قانونی قراردے دیا سپیکر اسد قیصر نے اپنے پرانا صوبائی حلقہ پی کے35کو اپنے لئے مختص کرنے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے دور میں بنائے گئے گورنمنٹ کالج نبر 2بلڈنگ میں موجود وومن یونیورسٹی کو گورنمنٹ صاحبزادہ محمد خورشید میموریل ڈگری کالج کوٹھا میں منتقل کرنے کی باضابطہ اسمبلی سے منظوری لی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے باقاعدہ افتتاح کیا باوجود اس کے کہ سکیورٹی اداروں نے خواتین یونیورسٹی کیلئے سکیورٹی کلیرئنس نہیں دی لیکن اسد قیصر بضد رہے کہ ہر صورت میں یونیورسٹی صوابی سے یہاں شفٹ ہوگی بعد میں کھدائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جس کا میڈیا میں چرچا ہوا یونیورسٹی سائٹ دیکھنے کیلئے جائزہ کمیٹی آئی اور یونیورسٹی کیلئے مجوزہ سائٹ کو غیر موزوں پانی کا بہاؤ غیر محفوظ پہاڑی سلسلہ رپورٹ کیا لیکن اسد قیصر ہر صورت میں اپنی سیٹ محفوظ بنانے کیلئے یونیورسٹی کو کوٹھا منتقل کرنے کی بضد رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کی نئی ہیت سے یونین کونسل کوٹھا حلقہ ٹوپی میں آیا اور مرغز صوابی کیساتھ شامل ہوگیا اب سپیکر کو نہ جائے ماندن نہ پائے رفتن کی صورتحال کا سامناپڑا لیکن دروغ گوئی میں جس کا کوئی ثانی نہیں نے صوابی جرگہ کے سامنے کہا کہ میں نے یونیورسٹی کو صوابی گلو ڈھیری سے شفٹ کرنے کا کوئی پلان نہیں دوسری طرف سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے وومن یونیورسٹی شفٹنگ کا مسئلہ پیدا ہوا اور ساتھ ہی صوابی مانیری سلیم خان شاہ منصور کے عوام سے ووٹ بھی لینا سپیکر کو مقصود ہے تو یونیورسٹی بلڈ نگ تعمیرات کٹائی میں پڑ گئے اور کروڑوں کی بلڈنگ پر کام روک دیا گیا ضلع صوابی کے سماجی و سیاسی عوام نے ہائیر ایجوکیشن صوبائی حکومت سے خزانہ کے نقصانات کرنے اور عوام کو آپس میں لڑانے کی تحقیقات کریں اور آئندہ الیکشن کیلئے سپیکر کو نااہل کریں تاکہ بے دریغی سے قومی اور عوامی وسائل ضائع کرنے کی آئندہ کوئی کوشش نہ کریں۔