کوالیفائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی برداشت نہیں ،فضل حکیم

کوالیفائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی برداشت نہیں ،فضل حکیم

صوابی ( بیورورپورٹ )پیرا میڈیکل ایسوسی ضلع صوابی اور نرسنگ ایسوسی ایشن کا ایک احتجاجی جلسہ زیر صدارت فضل حکیم بمقام باچا خان میڈیکل کمپلیکس منعقد ہوا ،جلسے سے فضل حکیم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات کی آڑ میں کوالیفائیڈ پیرامیڈیکس کی تذلیل شروع کردی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی کیونکہ میڈیکل فیکلٹی ایکٹ 2015 اور ایچ سی سی کے مطابق پیرامیڈیکس کوالیفائیڈ ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عطائیوں کے خلاف ایکشن کی آڑ میں پیرامیڈیکس اور نرسنگ سٹاف کی تذلیل کا سلسلہ بند کیا جائے جب تک ہمیں مثبت جواب نہیں ملتا اس وقت تک بی ایچ یوز ،سی ڈی ایس اور ایم سی ایچ سنٹرز میں میڈیکل آفیسر موجود نہ ہونگے اور نہ ہی او پی ڈی کی جائے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...