پشاور میں خونی ڈکیتی کا سراغ مل گیا ،قاتل آلہ قتل سمیت گرفتار

پشاور میں خونی ڈکیتی کا سراغ مل گیا ،قاتل آلہ قتل سمیت گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے 48 گھنٹے کے اند ر اندر خونی ،ڈکیتی کا سراغ لگا کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ملزم مقتولہ کا شوہر نکلا بیوی کو قتل کر نے کے بعدجرم کو چھپانے کیلئے ڈکیتی کا رنگ دیا ملزم سے مقتولہ کے 5 عدد موبائیل سیٹ اور گاڑی برآمد ۔اے ایس پی گلبہا ر حسن جہانگیر ۔تفصیلات کے مطابق مدعی سائرہ سحر زوجہ محمد نثار سکنہ اسلام آباد نے مورخہ 28.04.2018 کوتھانہ پھندو میں رپورٹ درج کی کہ میں اپنی بہن کی قتل کی اطلاع ملنے پر بہن کے گھر آئی میری بہن کی شادی الیا س ولد محمد منان ساکن حاجی کیمپ اڈہ کیساتھ ہوئی تھی گھریلوناچاقی کی بنا پراسے طلاق ہوئی پھر میری بہن کی شادی مسمی عبدا لباسط ولد جلیل سکنہ اعجاز آباد کیساتھ ہوئی آج میری بہن گھرمیں اکیلی تھی کہ اس دوران کوئی ملزم یا ملزمان نا معلوم گھر میں داخل ہو کر میری بہن پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کے قتل کیا۔سی سی پی او پشاو ر قاضی جمیل الرحمن نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق ،اے ایس پی گلبہار حسن جہانگیر کی قیادت میں ایس ایچ او پھندو عرفان خان،انوسٹی گیشن آفیسر قیمت گل خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ مہارت سے مقدمہ کی تفتیش کر کے اصل حقائق سامنے لا کر قتل میں ملوث ملزم عبدالباسط ولد جلیل سکنہ اعجاز آباد مقتولہ نبیلہ کنول کا شوہر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے انکے قبضے سے مقتولہ کے 5 عدد موبائیل سیٹ ،VXR موٹر کار نمبر VC.7422 اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 9mm پستول بمعہ 5 عدد کارتوس برآمد کر کے ملزم نے اعتراف جرم قبول کر لیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...