ٹانک میں ملکیتی تنازعہ پر فائرنگ 3 زخمی
ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان جلال خیل اور اشنگی قبائل کے مابین ملکیتی تنازعے پر جھڑپ کے نتیجے میں تین افراد زخمی تفصیلات کے مطابق بروز اتوار جنوبی وزیرستان سب ڈویژن سروکئی اور لدھا کے درمیانی علاقہ گانڑا میں عرصہ دراز سے ایشنگئی اور جلال خیل کے مابین ملکیتی تنازعہ چلا آرہا تھا تنازعہ نے آج اس وقت سنگین صورت اختیار کر لی جب دونوں متحارب قبائلیوں نے زمیں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کے دوران ہاتھا پائی کے بعد پھتروں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے پولیٹکل انتظامیہ نے موقع پر علاقائی مشران کا جرگہ بھیج کر حالات پر قابو پالیا۔