ماؤنٹین ڈیو موٹو ایکسٹریم نے زندلان لاہور کی دھڑکنوں کو اجاگر کیا

ماؤنٹین ڈیو موٹو ایکسٹریم نے زندلان لاہور کی دھڑکنوں کو اجاگر کیا

کراچی (پ ر)ماؤنٹین ڈیو موٹو ایکسٹریم نے زندلان لاہور کی دھڑکنوں کو اجاگر کیا ۔فوٹریس اسٹیڈیم میں منقعد تقریب میں آغاز فیروز کان کی سجی ہوئی بائیک پر اسٹیڈیم میں داخلے پر ہوا جس کو تمام شائقین نے پرجوش طریقے سے سراہا ۔ان کے ساتھ 10مزید ہیوی بائیکرز نے زور و شور سے انٹری کی جس سے پورے اسٹیڈیم میں زبردست ہلچل مچ گئی ۔بے باک اور نڈر کرتب بازوں میں جنوبی افریقہ کے نک ڈی وٹ ،سوئیڈن کے فریڈرک فروگ برجن اور ڈلان گولڈمین شامل تھے جنہوں نے اپنے کرتب دکھا کر شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ۔مایہ ناز رائیڈر ڈیڈی بزارو نے سپربائیک پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کے دل جیت لیے ۔جانبازوں نے غیر معمولی مہارت اور بے خوفی سے وہ کچھ کردکھایا اور شائقین میں موجودگی کوئی بھی شخص داد دیئے بغیر نہ رہ سکا ۔ڈیو موٹو ایکسٹریم پر پاکستان کی فلم اور میوزک انڈسٹری کی مشہور شخصیات موجود تھیں اور ان سب کی شرکت سے ان ایونٹ کو چار چاند لگے گئے اور یہ تقریب انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ۔لاہور کے بعد اب اس شو کو اسلام آباد میں کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔

Back to Conversion Tool

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...