سیالکوٹ:شب برأت پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور 2 دہشتگردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاردہشتگردوںوجاہت حسین اور سجاد احمد کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اوردونوں کو اورہ چوک سے گرفتار کیا گیا ،سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد شب برأت پر دہشتگردی کی کارروائی کرا چاہتے ہیں،دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمدہوا،پولیس نے دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔