نواز شریف نے زرداری کی پیپلز پارٹی پر قبضے میں مدد کی ،خواجہ آ صف

نواز شریف نے زرداری کی پیپلز پارٹی پر قبضے میں مدد کی ،خواجہ آ صف
نواز شریف نے زرداری کی پیپلز پارٹی پر قبضے میں مدد کی ،خواجہ آ صف

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر نواز شریف کے احسانات ہیں، ہم نے انھیں پیپلز پارٹی پر قبضے میں مدد دی، جس کے گواہ بلاول ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے ساتھی اور بھٹو کے وفادار زرداری کے ساتھ نہیں۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ زرداری کو پچھتاوا ہے کہ پتا نہیں انہوں نے کس موڈ میں ’اینٹ سے اینٹ بجانے‘ کا بیان دیا، بیان دے کر باہر چلے گئے اور پھر معافی کی درخواست بھجواتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو تو ن لیگ نے کہا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کرنی ہے جبکہ وہ خود مشرف کے اقدامات کو تحفظ دینا چاہتے تھے۔خواجہ آصف کے مطابق زرداری نے بتایا تھا کہ امریکا، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ ضمانتی ہیں کہ مشرف کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ خواجہ آصف کا بیان گذشتہ روز آصف علی زرداری کے بیان کا ردعمل ہے ،جس میں زرداری نے پارٹی کی سینئر قیادت سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے دوریوں کے راز کھولتے ہوئے بتایا تھا کہ نواز شریف نے انہیں ہر موقع پر اسٹیبلشمنٹ سے لڑا کر خود ہاتھ ملایا۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...