” رانا ثنا اللہ اور طلال چوہدری نے جوکچھ کہا، میں اس کی۔۔۔“ حکومت پنجاب کے ترجمان ملک احمد خان بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی جس کی شاید کسی کو توقع ہی نہ تھی

” رانا ثنا اللہ اور طلال چوہدری نے جوکچھ کہا، میں اس کی۔۔۔“ حکومت پنجاب کے ...
” رانا ثنا اللہ اور طلال چوہدری نے جوکچھ کہا، میں اس کی۔۔۔“ حکومت پنجاب کے ترجمان ملک احمد خان بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی جس کی شاید کسی کو توقع ہی نہ تھی

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمدخان نے کہاہے رانا ثنا اللہ اور طلال چوہدری نے جوکچھ کہا، غلط کہا، اس کی مذمت کرتا ہوں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ وہ مائیں، بہنیں جو سیاسی عمل میں حصہ لینے کے لیے باہرنکلتی ہیں، ان کے متعلق ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے، خواہ کسی بھی سیاسی جماعت سے ان کاتعلق ہو۔ انہوں نے کہا کہ شبلی فرازبھی قومی میڈیا پر بیٹھ کر بکواس جیسے الفاظ استعمال نہ کریں۔

عمران خان کے11 نکات میں سے 10صوبائی سطح کے ہیں، وہ گورننس اورخارجہ پالیسی کی بات کرتے، جس سے ان کی بصیرت کا پتا چلتا۔پی ٹی آئی کے شبلی فرازنے کہا کہ طلال چوہدری اورراناثناءاللہ نے ہماری ماﺅں ،بہنوں کے خلاف بکواس اورگھٹیازبان استعمال کی۔ ہم اپنے 11نکات پرمن وعن عملدرآمدکریں گے۔

پیپلزپارٹی کے مولابخش چانڈیونے کہاکہ 18ویں ترمیم پوری قوم نے کی، پی ٹی آئی کے پاس اس میں ترمیم کی طاقت نہیں ہوگی،کیایہ فرشتے ہیں؟۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...